دلہن اپنی شادی سے چند گھنٹے قبل ٹریفک حادثے میں جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مصر میں ایک خوفناک حادثے میں دلہن، اس کی کزن اور دولہا کا بھائی کل جمعہ کو اسماعیلیہ گورنری میں "القصاصین – زقازیق زرعی" روڈ پر ایک موٹر سائیکل اور ٹرک کے درمیان تصادم میں مارے گئے۔

تفصیلات کے مطابق اسماعیلیہ سیکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کو القصاصین پولیس اسٹیشن کی جانب سے ایک اطلاع موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ ایک نوجوان اور موٹرسائیکل سوار لڑکیاں سبزی لے جانے والے ٹرک سے ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں تینوں افراد موقعے پر ہی دم توڑ گئے۔

حادثے میں فوت ہونے والے شہریوں کی لاشیں التل الکبیر سینٹرل اسپتال کے مردہ خانے میں منتقل کر دی گئی ہیں۔ واقعے کے حوالے سے رپورٹ جاری کر دی گئی ہے اور پبلک پراسیکیوشن کو تحقیقات شروع کرنے کے لیے مطلع کر دیا گیا ہے۔

اخبار الیوم السابع کی رپورٹ کے مطابق حادثے میں فوت ہونے والی دو لڑکیوں میں سے ایک 23 سالہ اسما محمد ناجی کی شادی کی تقریبات شروع ہو چکی تھیں۔ حادثے میں فوت ہونے والی دوسری لڑکی کی شناخت ہاجر توفیق ابراہیم اور لڑکے کی شناخت محمد فتحی ابراہیم کے ناموں سے کی گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں