عرب اتحاد کے فضائی حملے میں حوثی ملیشیا کی گاڑی تباہ، تین جنگجوہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

عرب اتحاد نے حوثیوں کے زیرقبضہ یمنی دارالحکومت صنعاء کے شمال مغرب میں ایک فوجی گاڑی کو فضائی حملے میں نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں حوثی ملیشیا کے تین جنگجوہلاک ہوگئے ہیں۔

یمن میں طبی عملہ نے بتایا کہ جمعہ کی رات اتحادی فوج کے فضائی حملوں میں تین افراد ہلاک اور چھے زخمی ہوئے ہیں۔

قبل ازیں عرب اتحاد نے اطلاع دی تھی کہ سعودی عرب کے جنوبی شہرجازان میں حوثیوں کے ایک راکٹ حملے کے نتیجے میں دو شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔ان میں ایک سعودی شہری اور ایک یمنی مکین تھا۔

اتحاد نے کہا کہ حوثیوں کا ایک اور راکٹ سعودی شہر نجران میں گراتھا۔حوثیوں نے یہ دونوں تخریبی حملے یمن کے شہر صعدہ سے کیے تھے۔

ان راکٹوں کے ردعمل میں عرب اتحاد نے حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں پرفضائی حملے کیے تھے اور راکٹ اور میزائل چلانے کی جگہوں کو نشانہ بنایا تھا۔اس نے مزید کہا تھا کہ حوثیوں کے فوجی اہداف پرمزیدحملے کیے جائیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں