دبئی ایکسپو 2020ء:سعودی عرب کے پویلین میں 86 دنوں میں 20لاکھ زائرین کی آمد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

دبئی میں جاری ایکسپو 2020 میں سعودی عرب کے پویلین میں گذشتہ 86 دنوں میں 20 لاکھ سے زیادہ زائرین کی آمد ہوئی ہے۔ یہ تعداد یکم اکتوبر کو نمائش گاہ کے کھلنے کے بعد سے آنے والے کل زائرین کا قریباً 30 فی صد ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کی اطلاع کے مطابق مملکت کے پویلین میں آتش بازی اور لیزرلائٹس کے ساتھ اس سنگ میل کا جشن منایا گیا ہے۔

گذشتہ ہفتے دبئی ایکسپو 2020 کے منتظمین نے بتایا تھا کہ عالمی نمائش کو آغاز کے بعد سے اب تک ستر لاکھ سے زیادہ افراد دیکھنے کے لیے آچکے ہیں جبکہ اسی ماہ کووڈ-19 کے بڑھتے ہوئے خدشات کے تناظر میں احتیاطی تدابیر کے طور پرعالمی میلے میں کچھ سرگرمیاں معطل کردی گئی ہیں۔

منتظمین نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2022 ء کے آغاز کے لیے 31 دسمبر کوبراہ راست سرگرمیوں کی لائن اپ کے ساتھ گھنٹی بجائیں گے۔اس میں دو ڈی جے کریں گے،آتش بازی کے دومظاہرے ہوں گے اور الوصل پلازا میں آدھی رات کا 'بال ڈراپ' شامل ہے۔

گذشتہ ماہ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے دبئی ایکسپو 2020ء میں مملکت اورمتحدہ عرب امارات کے پویلین کا دورہ کیا تھا۔

سعودی وزارت خارجہ نے ایک ٹویٹ میں بتایا تھا کہ وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے متحدہ عرب امارات کے دورے کے موقع پر مملکت سعودی عرب اور یواے ای کے پویلینوں کا دورہ کیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں