صنعاء میں ایئر ڈیفنس اسکول کے کیمپ میں ہتھیاروں کے گودام تباہ کیے: عرب اتحاد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن میں آئینی حکومت کے حامی عرب اتحاد کی جانب سے جاری ایک بیان میں دارالحکومت صنعا میں حوثی ملیشیا کے خلاف حالیہ آپریشن کی تفصیلات بتائی گئیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہم نے (ایئر ڈیفنس اسکول) عسکری کیمپ میں ہتھیاروں کے گوداموں کو تباہ کر دیا اور ہتھیاروں کی منتقلی کی کسی بھی سرگرمی کو اسی طرح برباد کیا جائے گا"۔

اتحاد کے مطابق شہریوں اور شہری تنصیبات کو جانبی نقصانات سے بچانے کے لیے حفاظتی اقدامات کیے گئے۔

ہفتے کے روز عرب اتحاد نے اعلان کیا تھا کہ صنعاء میں التشریفات عسکری کیمپ میں حوثیوں کے اسلحہ گوداموں کو تباہ کر دیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں