سوڈان کی وحدت اور استحکام کے خواہاں ہیں: سعودی وزیر خارجہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے باور کرایا ہے کہ ان کا ملک سوڈان کے استحکام اور وحدت کا شدید خواہاں ہے۔ یہ موقف سعودی وزیر خارجہ کے منگل کے روز سوڈانی خود مختار کونسل کے سربراہ جنرل عبدالفتاح البرہان اور وزیر اعظم ڈاکٹر عبداللہ حمدوک سے دو علاحدہ ٹیلیفونی رابطوں میں سامنے آیا۔

شہزادہ فیصل نے زور دیا کہ سعودی عرب چاہتا ہے کہ سوڈان میں جلد از جلد نئی حکومت کی تشکیل عمل میں آئے اور عسکری اور شہری عناصر کے درمیان ہم آہنگی یقینی بنائی جائے۔

اس سے قبل سوڈان میں عبوری خود مختار کونسل یہ اعلان کر چکی ہے کہ آئندہ انتخابات کے واسطے عملی اقدامات آئندہ جنوری سے شروع ہوں گے اور ان کا اختتام جولائی 2023ء میں ہو گا۔

واضح رہے کہ 21 نومبر کو عبدالفتاح البرہان کے ساتھ سیاسی معاہدے کے تحت وزیر اعظم کے منصب پر واپس آنے والے عبداللہ حمدوک کو نئی حکومت تشکیل دینے میں بڑی مشکلات کا سامنا ہے۔

ملک میں موجودہ حکومت کے خلاف عوامی احتجاجی تحریک دیکھی جا رہی ہے اور انتخابی عمل کے فائدے مند ہونے کے حوالے سے وسیع بحث چھڑی ہوئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں