ویانامذاکرات:ایران کے لیے روس کے خصوصی ایلچی کی امریکی ہم منصب سے ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ایران سے جوہری مذاکرات میں شریک روس کے خصوصی ایلچی نے بدھ کے روز اپنے امریکی ہم منصب سے ملاقات کی ہے۔

میخائل علیانوف نے ٹویٹرپرایران کے بارے میں امریکا کے خصوصی ایلچی رابرٹ میلے سے ملاقات کی اطلاع دی ہے اور کہا ہے کہ ویانا مذاکرات میں روسی اور امریکی وفود کے درمیان قریبی مشاورت اور ہم آہنگی 2015ء میں ایران کے ساتھ طے شدہ جوہری سمجھوتے کی بحالی کی جانب پیش رفت کے لیے ایک اہم شرط ہے۔

ویانا مذاکرات میں جوہری سمجھوتے میں امریکا کی دوبارہ شمولیت اور ایران کی جانب سے اس کی شرائط کی پاسداری سے متعلق امورپرغورکیا جارہا ہے۔ مذاکرات کاایک اور مقصد ایران سے جوہری سمجھوتے کی تعمیل اور اس کے جوہری پروگرام پرعاید تمام قدغنوں کا دوبارہ نفاذ ہے۔

واضح رہے کہ 2018 میں سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ جوہری سمجھوتے سے یک طرف طور پردستبردارہوگئے تھے اورانھوں نے ایران پر دوبارہ پابندیاں عایدکردی تھیں۔ اس کے ردعمل میں ایران نے یورینیم کی اعلیٰ سطح پرافزدوگی شروع کردی تھی۔

قبل ازیں روس اورایران نے منگل کو ویانا مذاکرات میں پیش رفت اور سمت کے بارے میں خوش اُمیدی کا اظہار کیا ہے۔تاہم امریکا نے خبردارکیا ہے کہ یہ تعیّن کرناابھی قبل از وقت ہوگا کہ آیا تہران مذاکرات کو سنجیدگی سے لے رہا ہے یا صرف وقت گزاری سے کام لےرہا ہے جبکہ اس نے اپنے جوہری پروگرام پرپیش رفت بھی جاری رکھی ہوئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں