دبئی ایکسپو2020ء میں کووڈ-19 سے تحفظ کے لیے احتیاطی تدابیر میں سرگرمیاں جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

دبئی ایکسپو 2020ء کے منتظمین نے اس بات پر زور دیا ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات میں کووڈ-19کے بڑھتے ہوئے یومیہ کیسوں کے باوجود محفوظ طریقے سے اور ذمے داری کے ساتھ سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔

متحدہ عرب امارات میں بدھ کو چھے ماہ کے بعد پہلی مرتبہ کروناوائرس کے سب سے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں اور وزارتِ صحت نے 2234 نئے کیسوں کی تشخیص کی اطلاع دی ہے۔

دبئی ایکسپو کے منتظمین نے ایک بیان میں کہا:’’وبا کے آغاز کے بعد منعقد ہونے والی اپنی نوعیت کی سب سے بڑی عالمی تقریب کے طورپرنمائش 2020 میں کووڈ-19 سے تحفظ کے لیے ٹھوس اور موثراقدامات برقرار رکھے ہوئے ہیں اورتمام شریک افراد کے لیے ایک محفوظ اور غیر معمولی تقریب کو یقینی بنایا گیا ہے‘‘۔

ایکسپو میں بین الاقوامی شرکاء کے علاوہ تمام عملہ، رضاکاروں، ٹھیکے داروں اورخدمات مہیا کرنے والوں کے لیے ویکسین لگوانا لازمی ہے جبکہ 18 سال یا اس سے زیادہ عمر کے زائرین کو گذشتہ 72 گھنٹے کے دوران میں ویکسین لگوانے یا منفی پی سی آر ٹیسٹ کا ثبوت پیش کرنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ زائرین کے ساتھ ساتھ تمام عملہ اور شرکاء کے لیے ماسک پہننا لازمی ہے۔وسیع افرادی قوت کی جانچ کے پروٹوکول کے ذریعے پتاچلنے والے مثبت کیسوں کے ردعمل میں جگہوں کو صفائی،ستھرائی کے لیے عارضی طور پر بند کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ27 دسمبر تک دبئی ایکسپو2020 دیکھنے کے لیے مجموعی طورپر 80 لاکھ 67 ہزار 12 افراد آچکے ہیں۔تقریب میں زائرین کا بہ حفاظت پُرتپاک خیرمقدم کیا جاتا ہے۔ ہر ایک کی صحت، حفاظت اور بہبود ایکسپو منتظمین کی سب سے اولین ترجیح ہے اور منتظمین محفوظ اورغیر معمولی ایکسپو میں آنے والوں کے خیرمقدم کے لیے پرعزم ہیں۔

دبئی ایکسپو 2020ء یکم اکتوبر کو شروع ہوئی تھی اور یہ 31 مارچ 2022 تک جاری رہے گی۔اس میں دنیا بھر سے لوگوں کو ایک عالمی جشن میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی ہے۔اس میں ہر ایک کے بہتر اور روشن مستقبل کی تشکیل میں مدد کی نوید دی گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں