یمن اور حوثی

عرب اتحاد نے السوادیہ کیمپ میں حوثیوں کے چنگی مرکز کی تصاویر جاری کر دیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

یمن میں آئینی حکومت کے حامی عرب اتحاد کی مشترکہ افواج کی کمان نے جمعرات کے روز البیضاء صوبے میں السوادیہ عسکری کیمپ کی تصاویر جاری کی ہیں۔ ان میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دہشت گرد حوثی ملیشیا نے کیمپ کے اندر کسٹم (چنگی) مراکز قائم کر رکھے ہیں اور ساتھ ہی شہریوں اور غذائی مواد اور پٹرولیم کی کھیپ کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔

عرب اتحاد کے مطابق حوثی ملیشیا نے آج اس عسکری کیمپ کو شبوہ صوبے کی سمت دو بیلسٹک میزائل داغنے کے لیے استعمال کیا۔ یہ بین الاقوامی انسانی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے بالخصوص جب کہ شہریوں کو انسانی ڈھال بنایا جا رہا ہے۔

یمن میں آئینی حکومت کے حامی عرب اتحاد نے البیضا صوبے میں شہریوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی جانوں کی سلامتی کے لیے السوادیہ عسکری کیمپ کو خالی کر دیں۔ جمعرات کے روز جاری بیان میں عرب اتحاد نے بتایا کہ حوثیوں نے السوادیہ کیمپ سے دو بیلسٹک میزائل داغے اور شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا۔ اتحاد کے مطابق حوثی ملیشیا کی جانب سے کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے سلسلے میں قانونی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

اس سے قبل جمعرات کے روز ہی جاری بیان میں عرب اتحاد نے بتایا تھا کہ اس نے 24 گھنٹوں کے دوران میں حوثی ملیشیا کے خلاف 22 کارروائیاں انجام دیں۔ کارروائیوں میں مارب میں حوثیوں کی 15 عسکری گاڑیاں تباہ ہو گئیں اور ملیشیا کے 150 سے زیادہ ارکان مارے گئے۔

ادھر شبوہ صوبے کے ضلع مرخہ میں حوثیوں کے ایک بیلسٹک میزائل کے حملے میں مشترکہ یمنی افواج کے 14 اہل کار جاں بحق اور 13 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو عتق ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں