اسرائیل اور امریکا میں 3٫1 ارب ڈالر کے جنگی سامان کی خریداری کا معاہدہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیلی حکومت نے امریکا سے 3٫1 ارب ڈالر کے عوض 12 ہیلی کاپٹر اور فضا میں ری فیولنگ کرنے والے دو جہاز خریدنے کا معاہدہ طے کیا ہے۔

اسرائیلی وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا کہ اس معاہدے کو اسرائیلی ائیر فورس کی استعداد کو بڑھانے کے لئے طے کیا گیا ہے اور اسرائیل کے پاس اختیار ہے کہ وہ چھ مزید ہیلی کاپٹر خرید سکے گا۔

اسرائیلی فوج کے ریڈیو کے مطابق دونوں ری فیولنگ جہاز 2025 کے بعد اسرائیل کے حوالے کئے جائیں گے جبکہ ہیلی کاپٹروں کا پہلا آرڈر 2026 میں اسرائیلی فوج میں شامل ہوگا۔

اسرائیلی فوج کے بریگیڈئیر جنرل شمعون سینسپر کے مطابق اسرائیل نے چار ری فیولنگ جہاز خریدنے ہیں اور اس آرڈر کی جلد از جلد ڈیلیوری پر زور دیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں