انوکھا ہوائی سفر، 2022 میں روانہ مسافر 2021 میں منزل پر پہنچیں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پوری دنیا میں سال 2022 کو خوش آمدید کہا جا رہا ہے لیکن بہت کم لوگ ایسے ہیں جو اس سال کی آمد کو دو مرتبہ منا رہے ہیں۔ چین میں سال 2022 کا استقبال کر کے روانہ ہوئے ہوائی جہاز کے مسافر سال 2021 میں منزل پر پہنچیں گے۔

یہ انوکھے مسافر چین کے دارالحکومت بیجنگ میں سال 2022 کی آمد کا جشن منا کر یکم جنوری 2022 کی رات 02:19 بجے ایئر چائنا کی فلائٹ CA625 سے امریکہ کے شہر لاس اینجلس کے لیے روانہ ہوئے۔ یہ پرواز 11 گھنٹے 10 منٹ کا سفر طے کر کے مقامی وقت اور تاریخ کے مطابق 31 دسمبر کی رات ساڑھے 9 بجے منزل پر پہنچے گی۔

یوں اس طرح امریکی سرزمین پر مسافروں کے اترتے وقت پھر سال 2021 ہو گا اور یہ خوش قسمت مسافر لاس اینجلس میں پھر نئے سال کا جشن منا اور دیکھ سکیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں