سعودی عرب میں پہلی مرتبہ بلیوارڈ الریاض سٹی میں نئے سال کارنگا رنگ جشن

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کی تاریخ میں جمعہ کو دوسری مرتبہ دارالحکومت الریاض میں نئے سال کا شاندار انداز میں جشن منایا گیاہےاور بلیوارڈ الریاض سٹی میں آتش بازی نے آسمان کو جگمگادیا تھا۔گذشتہ سال کووِڈ-19 کی وجہ سے تقریبات کاانعقاد نہیں کیا گیا تھا۔

الریاض سیزن کےٹویٹر اکاؤنٹ میں ایک ویڈیو کے ساتھ لکھا گیا ہے:الریاض سٹی بلیوارڈ کی اسکرینوں پر ہم نے 10 سے 2022ء تک گنتی شمار کی۔ہم نے مل کر نئی شروعات کا جشن منایا ہے۔اس میں ہم نے اپنے تخیّل کومزید زندہ کیا ہے‘‘۔

بلیوارڈ الریاض سٹی میں بہت سے لوگ نئے سال کی آمد کا جشن منانے کے لیے جمع ہوئے تھے۔اس بلیوارڈ میں بہت سے معروف ریستوران ، اسٹورز اور کھیلوں کے مراکز واقع ہیں۔نئے سال کے جشن میں شریک ایک خاتون لامیا احمد کا کہنا تھا کہ وہ یہاں’’شاندار تقریبات‘‘ کے انعقاد سے بہت خوش ہیں کیونکہ ایسی تقریبات عام طور پر غیر ممالک ہی میں منعقد ہوتی ہیں۔

یہ پہلا موقع تھا جب الریاض میں نئے سال کے آغاز کے موقع پرکھلی جگہ پر تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے۔

بلیوارڈالریاض سٹی زون کا افتتاح 20 اکتوبرکوکیا گیا تھا۔یہ دارالحکومت الریاض کے شمال میں واقع ہے۔یہ موسم الریاض 2021 کے سرفہرست سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے۔ یہاں زائرین محورقص فواروں ،عالمی کھلونا مراکز، ریستورانوں ، کیفے،ڈراموں اور موسیقی کی پرفارمنس کے لیے متعدد تھیٹروں کے علاوہ مختلف سرگرمیوں سمیت ہرقسم کی تفریح سے محظوظ ہوسکتے ہیں۔

عرب گلوکاروں کی پرفارمنس

اس کے علاوہ الریاض سیزن کی تقریبات کے حصے کے طور پرعرب دنیا کے 14 مشہورگلوکاروں نے نئے سال کے موقع پرمنعقدہ سب سے بڑے کنسرٹس میں سے ایک میں اپنے فن کا جادو جگایا۔ یہ تقریب محمدعبدہ تھیٹر میں منعقد کی گئی جو سعودی عرب کے لیجنڈری گلوکار کے نام پر قائم کیا گیا ہے۔

الریاض ٹرائیو نائٹ نامی تقریب میں اپنے فن کا جادو جگانے والے فن کاروں اور گلوکاروں میں احلام، محمدعبدو، اسالہ، نوال الکویتیہ، ماجدالمہندس اوردیگر شامل تھے۔

سعودی عرب نے نئے سال کی تقریبات سے قبل کرونا وائرس اوراس کی نئی شکل اومیکرون کو پھیلنے سے روکنے کے لیے بعض پابندیاں دوبارہ نافذ کی ہے اور بیرونی تقریبات سمیت عوامی مقامات پرماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں