جنوبی افریقا کی قومی اسمبلی کی عمارت آتش زدگی سے مکمل طور پر تباہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

جنوبی افریقا کے شہر کیپ ٹاؤن میں واقع قومی اسمبلی کی عمارت اور اس میں پڑا تمام ریکارڈ آگ لگنے سے مکمل طورجل کرراکھ ہوگیا ہے۔

جنوبی افریقا کے ایک ترجمان مولوٹوموتھاپو نے کہا کہ عمارت کا وہ حصہ جہاں پارلیمان کے ارکان بیٹھتے ہیں، مکمل طور پرجل گیا ہے اور ابھی تک آگ بجھائی نہیں گئی ہے۔

قومی اسمبلی کی اس تاریخی عمارت میں نایاب کتابوں کا ذخیرہ اور نسلی امتیاز کے دور میں استعمال ہونے والے سابق قومی ترانے کی اصل نقل ’’ڈائی سٹیم سوئیڈ افریقا‘‘(جنوبی افریقا کی آواز) ہے جسے پہلے ہی نقصان پہنچا تھا۔

فوری طور پر آگ لگنے کی وجوہ کا پتا نہیں چل سکا ہے۔تاہم آتش زدگی کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے اور حکام نے ایک مشتبہ شخص کوحراست میں لے لیا ہے۔

جنوبی افریقا کے صدرسیرل رامفوسہ نے اتوار کے روز جائے وقوعہ پر صحافیوں سے گفتگو میں اس گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔انھوں نے کہا کہ اس وقت زیرحراست شخص سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔

آگ پارلیمان کے سب سے پرانے ونگ میں اتوار کو علی الصباح گرینچ معیاری وقت کے مطابق قریباً0300 جی ایم ٹی پر شروع ہوئی تھی اور بعد میں پارلیمان کے کمپلیکس کے نئے حصوں تک پھیل گئی تھی جو اس وقت استعمال میں ہیں۔

آگ بجھانے والے عملہ کی جائے وقوعہ پر پہنچنے والی پہلی ٹیم آتش زدگی پر قابو پانے میں ناکام رہی تھی۔اس کے بعد اس نے مزید کمک طلب کرلی تھی۔اس نے کئی گھنٹے تک شعلوں کا مقابلہ کیا تھا۔بعد ازاں قریباً 70 فائرفائٹروں کو طلب کیا گیا تھا۔آگ پر قابو پانے کے لیے کرین کا بھی استعمال کیاگیاہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں