یواے ای:کووِڈ-19 کے2600 نئے کیسوں کی تشخیص، گذشتہ 24 گھنٹے میں تین اموات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت نے اتوار کے روز کووِڈ-19 کے 2600 نئے کیسوں کی تشخیص کااعلان کیاہے اور گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران میں کرونا وائرس کا شکار مزید تین افراد چل بسے ہیں۔

وزارتِ صحت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں اب کل تشخیص شدہ کیسوں کی تعداد7لاکھ 67 ہزار 93 ہوگئی ہے اور ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 2168 ہوگئی ہے۔

وزارت نے یہ بھی بتایا ہے کہ اس نے گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران میں کروناوائرس کے 429,564 ٹیسٹ کیے ہیں۔نیز کووِڈ-19 کا شکار890 افراد مکمل طور پر صحت یاب ہوگئے ہیں۔اس طرح شفایاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 746,853 ہوگئی ہے۔

وزارتِ صحت نے معاشرے کے تمام ارکان پرزوردیا ہے کہ وہ حکام کے ساتھ تعاون کریں، سب کی صحت اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہدایات پرعمل کریں اور سماجی میل جول میں جسمانی فاصلہ برقرار رکھیں۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ اور نیشنل ایمرجنسی کرائسس اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے قبل ازیں ہفتے کے روز ویکسین نہ لگوانے والے اماراتی شہریوں کے بیرون ملک سفر پر10 جنوری سے پابندی عاید کرنے کا اعلان کیاہے۔

انھوں نے کہا ہے کہ مکمل طور پرویکسین لگوانے والے شہریوں کو بین الاقوامی سفر کااہل ہونے کے لیے تیسری تقویتی خوراک بھی لگانے کی ضرورت ہوگی۔اس پابندی کا اطلاق طبی مسائل سے دوچارافراد یا انسانی استثنا کے حامل افراد پر نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات نے اپنی قریباً ایک کروڑ آبادی کو ویکسین لگانے کے لیے جامع مہم چلائی ہے اور اب تک بیشتر آبادی کو ویکسین کی دونوں خوراکیں لگ چکی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں