ارجنٹائن کے اسٹار لیونل میسی کرونا وائرس کا شکار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سات مرتبہ بیلن ڈی اور جیتنے والے ارجنٹائن کے اسٹار لیونل میسی کرونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں اور انہوں نے خود کو آئسولیٹ کر لیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق میسی کے کلب پیرس سینٹر جرمین نے فرنچ کپ میں وینز کے خلاف میچ سے قبل سپراسٹار سمیت چار کھلاڑیوں کے وائرس کا شکار ہونے کی تصدیق کی۔

میسی ان دنوں ارجنٹائن میں اپنے آبائی علاقے میں چھٹیاں منارہے ہیں اور اسی دوران ان کا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

پی ایس جی کے کوچ ماریشیو پوچٹینو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میسی مستقل ہماری میڈیکل سروس سے رابطے میں ہیں اور جب ان کا ٹیسٹ منفی آ جائے گا تو وہ فرانس واپس آ جائیں گے۔

میسی کو بارسلونا چھوڑ کر پی ایس جی آنے کے بعد سے مستقل مشکلات کا سامنا ہے اور وہ اپنے نئے کلب میں 11 میچوں میں صرف ایک گول اسکور کر سکے ہیں البتہ چیمپیئنز لیگ میں انہوں پانچ بار گیند کو گول کی راہ دکھائی ہے۔

وائرس کا شکار ہونے کی وجہ سے میسی پیر کو ہونے والے میچ میں شرکت نہیں کر سکیں گے جبکہ اتوار کو ہونے والے میچ میں بھی ان کی شرکت مشکوک ہے۔

وائرس کا شکار ہونے والے پی ایس جی کے بقیہ تین کھلاڑیوں میں جوآن برنیٹ، متبادل گول کیپر سرجیو ریکو اور مڈفیلڈر نیتھن بیٹومزالا شامل ہیں۔

پی ایس جی کے کوچ کے مطابق یہ تین کھلاڑیوں اس وقت آئسولیشن میں ہیں اور ٹیسٹ منفی آنے تک آئسولیشن میں ہی رہیں گے۔

ماریشیو پوچٹینو نے کہا کہ ہم دو سال سے وائرس کے ساتھ جی رہے ہیں اور ہر کوئی جانتا ہے کہ وائرس کا شکار نہ ہونے کے لیے کیا کرنا چاہیے لیکن اگر پھر بھی ہم اس کا شکار ہو جائیں تو ہم اس کو کنٹرول نہیں کر سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم عالمی سطح پر اس خطرے کے ساتھ جی رہے ہیں اور فٹبال میں ہمارا رابطہ ہونا ناگزیر ہیں کیونکہ ہم ایک ہی ڈریسنگ روم شیئر کرتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں