حوثی ملیشیا نے یواے ای کا پرچم بردارطبی سامان لے جانے والاجہازاغوا کرلیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

ایران کی حمایت یافتہ یمن کی حوثی ملیشیا نے متحدہ عرب امارات کے پرچم بردار مال بردارجہاز روابی الحدیدہ کی بندرگاہ کی ساحلی حدود سے اغوا کرلیا ہے۔

عرب اتحاد کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس جہاز جزیرہ السقطری پرقائم سعودی فیلڈ اسپتال کا طبی سامان اور ادویہ لدی ہوئی ہیں اور وہ سعودی عرب میں جازان کی بندرگاہ کی طرف جا رہا تھا۔

اتحاد نے حوثیوں سے مطالبہ کیاکہ وہ فوری طور پر جہاز کو چھوڑدیں۔اس نے مزید کہا کہ وہ ’’بحری قزاقی‘‘سے نمٹنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔

واضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں یمن میں عرب اتحاد اورحوثی ملیشیا کے درمیان لڑائی میں شدت آئی ہے۔اتوار کے روز اتحادی افواج نے یمن کے دارالحکومت صنعاء میں چاراہداف کوفضائی حملوں میں نشانہ بنایا تھا۔ان چاروں مقامات پرحوثی ملیشیا کے ڈرون اورانھیں چلانے کی تنصیبات تھیں۔

25 دسمبر کواتحادی فوج کے فضائی حملے میں ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے تین ارکان ہلاک ہوگئے تھے۔وہ صنعاء شہرکے شمال مغرب میں ایک فوجی گاڑی میں سفر کررہے تھے۔یہ گاڑی حملے میں تباہ ہوگئی تھی۔

24 دسمبرکوسعودی شہر جازان میں حوثیوں کے ایک میزائل گرنے کے نتیجے میں دو شہری جاں بحق ہوگئے تھے۔ان میں ایک سعودی شہری اور ایک یمنی مکین تھا۔

حوثیوں نے حالیہ مہینوں کے دوران میں سعودی عرب کے شہروں اورشہری تنصیبات پر ڈرون اور میزائل حملوں میں اضافہ کردیا ہے جبکہ تزویراتی لحاظ سے اہمیت کے حامل شہرمآرب پر ان کی جارحیت جاری ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں