کرونا وائرس

سعودی عرب:کووِڈ-19 کے یومیہ کیسوں کی تعداد میں ایک تہائی اضافہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب میں کووِڈ-19 کے یومیہ کیسوں میں 32 فی صد اضافہ ہوگیا ہے اور منگل کے روز وزارتِ صحت نے 2585 نئے کیسوں کی تشخیص کی اطلاع دی ہے۔

جولائی 2020ء کے بعد کرونا وائرس کے یومیہ کیسوں کی یہ سب سے زیادہ تعداد ہے۔البتہ یہ تعداد جون 2020ء میں ریکارڈ کیے گئے سب سے زیادہ یومیہ کیسوں 4,301 سے کم ہے۔

وزارت صحت نے گذشتہ 24 گھنٹے میں کروناوائرس کا شکار دو افراد کی وفات کی اطلاع دی ہے اور 375 مریض شفایاب ہوگئے ہیں۔وَبا کے آغاز سے اب تک مملکت میں مجموعی طور پر 543,129 کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے۔

اس مہلک وائرس سے 8883 اموات ہوچکی ہیں۔دنیا بھر کی طرح سعودی عرب میں بھی کرونا وائرس کے انتہائی متعدی متغیّراومیکرون کے پھیلنے سے یومیہ کیسوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

وزارتِ صحت کے مطابق سعودی عرب نے یکم دسمبرکو شمالی افریقاکے ایک ملک سے آنے والے مسافر میں اومیکرون کی تشخیص کی تھی اور یہ مملکت میں اس نئی شکل کا پہلا کیس تھا۔اس کے بعد سعودی عرب نے ملاوی، زیمبیا، مڈغاسکر، انگولا، سیشلز، موریشس اور کوموروس سے آنے والی پروازوں کا داخلہ معطل کردیا تھا۔

سعودی عرب نے گذشتہ ہفتے مکہ مکرمہ میں مسجدحرام میں سماجی فاصلے کی پابندیوں کو دوبارہ نافذ کردیا تھا۔یہ اقدام کروناوائرس کے یومیہ کیسوں کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر کیا گیا تھا۔مسجد حرام میں سماجی فاصلے کی رہ نمائی کے لیے فرش پر نشانات دوبارہ لگادیے گئے ہیں۔قبل ازیں ان نشانات کو 17 اکتوبر کو ہٹا دیا گیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں