مصر : 3200 امریکی ڈالر میں بچّی فروخت کرنے والا باپ گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مصر میں سیکورٹی فورسز نے ایک شخص کو اُس وقت حراست میں لے لیا جب وہ اپنی دو سالہ بچی کو 50 ہزار مصری پاؤنڈ (3200 ڈالر) میں ایک شخص کو فروخت کر رہا تھا۔

الدقہلیہ میں انسداد جرائم کی انتظامیہ کے افسران المنصورہ شہر میں پیش آنے والے اس افسوس ناک واقعے کے دوران بچی کے باپ (35 سالہ) کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی کہ مذکورہ باپ نے فیس بک پر اپنی بچی کو فروخت کے واسطے پیش کیا۔ اس پر ایک شخص نے باپ سے رابطہ کیا اور پھر شہر کی شارع الجیش پر اس خرید و فروخت کی کارروائی عمل میں لانا طے پایا۔

بچی کا باپ بلجائی گاؤں میں مقیم ہے۔ اس نے بچی کو فروخت کرنے کا جواز پیش کرتے ہوئے بتایا کہ اسے بچی کے نسب میں شک ہے جس کو اس کی متوفی بیوی نے جنم دیا تھا۔

مصری استغاثہ نے واقعے کا اندراج کر کے ضابطے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں