دل دہلا دینے والے لمحات، ماں نے آْگ کے شعلوں میں گھرے اپنے بیٹے کو کیسے بچایا؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

مصر میں رنگ روڈ پر متعدد کاروں کے تصادم کی راہگیروں کی طرف سے بنائی گئی ایک ویڈیو میں ایک ماں کو اس وقت انتہائی بے چین دیکھا گیا جب اس کا بیٹا حادثے کےنتیجے میں لگنے والی آگ کے شعلوں کی لپیٹ میں تھا۔ مگر ماں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے بیٹے کو بچانے کی کوشش کی اور اسے بچالیا۔

ویڈیو میں ماں اور راہگیروں کی جانب سے بیٹے کو گاڑی سے باہر نکالنے کی کوششوں کو دکھایا گیا۔راہگیر اسے اس وقت تک نکالنے کی کوشش کرتے رہے جب تک کہ بیٹا جو پہلے سے ہی شدید زخمی تھا باہر نہیں آگیا۔

مصر میں ایک مرکزی سڑک پر خوفناک حادثے میں ایک شخص ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے جہاں متعدد کاریں آپس میں ٹکرا گئیں اور ان میں سے 3 میں آگ لگ گئی۔

ایمرجنسی روم کو بدھ کی سہ پہر رنگ روڈ اور درمیانی رنگ روڈ پر متعدد مالکان کی کاروں اور ایک ٹرانسپورٹ گاڑی کے درمیان تصادم کی اطلاع ملی۔ حادثے میں ایک ٹرک اور دو کاروں میں آگ لگ گئی۔

قاہرہ میں سول پروٹیکشن فورسز نے آگ پر قابو پانے کے لیے اپنی کوششیں تیز کر دیں جب کہ متاثرین کو نکالنے کی کوششوں کے دوران ایک شخص ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔

حفاظتی دستوں نے جائے حادثہ کے ارد گرد حفاظتی حصار قائم کر دیا۔ حادثے کے بعد سڑک پر ٹریفک بلاک ہوگئی جسے دیر بعد کھولا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں