ناقابل یقین: جب وفا دار کتیا پولیس کو حادثے کے شکار اپنے مالک تک لے گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

امریکا میں ایک کتیا نے منگل کے روز پولیس کو ٹریفک حادثے کی جگہ پر رہ نمائی کر کے لے گئی جس پر پولیس بے حد متاثر ہوئی۔ کتیا کا مالک جو ایک ٹریفک حادثے کا شکار ہوا جسم میں درجہ حرارت کم ہونے کے باعث ہائپوتھرمیا کا شکار تھا۔

ٹنسلے ایک سالہ جرمن کتیا نے پیر کی شام شمال مشرقی امریکا میں نیو ہیمپشائر اور ورمونٹ کو ملانے والی ایک شاہراہ پر کھڑی تھی۔اس نے گاڑی چلانے والوں کو قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رابطہ کرنے کی ترغیب دی۔

جب پولیس نے کتیا کو دیکھا اور اسے پکڑنے کی کوشش کی تو ٹنسلے بھاگی اور سکیورٹی افسران اس کا پیچھاکرتے ہوئے ورمونٹ تک پہنچایا جہاں ایک پک اپ ٹرک سڑک پر حفاظتی رکاوٹ سے ٹکرانے سے بری طرح تباہ ہوگیا تھا۔

تصادم سے کار میں موجود دو افراد باہر نکل گئے جو ہائپوتھرمیا میں مبتلا تھے، جن میں سے ایک کتیا کا مالک تھا۔

نیو ہیمپشائر پولیس نے فیس بک پر لکھا کہ یہ واضح ہو گیا کہ ٹنسلے نے (پولیس) کو جائے وقوعہ اور زخمیوں تک پہنچایا۔

پولیس افسر ڈینیئل بالداسار نے مقامی نشریاتی ادارے ’ڈبلیو سی وی بی‘ کو بتایا کہ افسران نے "احساس کیا کہ کتیا انہیں کچھ دکھانے کی کوشش کر رہی تھی کیونکہ وہ مسلسل بھاگتی رہی لیکن مکمل طور پر فرار نہیں ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا یہ ایسا ہی تھا جیسے وہ کہہ رہی تھی 'میرے پیچھے چلو، میرے پیچھے چلو'۔ انہوں نے ایسا ہی کیا وہ حیران رہ گئے جب انہوں نے 'حادثہ' اس سمت دیکھا جس طرف کتیا دیکھ رہی تھی۔

بالداسار نے کتیا کے کام کو مشہور ناول لاسی کم ہوم سے تشبیہ دی، جسے سنیما سے اخذ کیا گیا تھا۔ یہ ناول لاسی نامی کتے کے بارے میں ہے جو مصیبت میں پڑے لوگوں کو ان کے ٹھکانے تک پہنچا کر ان کی مدد کرتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں