روسی مندوب کی ویانا مذاکرات پر اپنے سعودی ہم منصب کو بریفنگ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

ویانا میں روس کے مندوب میخائل الیانوف نے تصدیق کی کہ انہوں نے سعودی عرب کے مندوب شہزادہ عبداللہ بن خالد بن سلطان سے ملاقات کی اور انہیں ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے ہونے والی بات چیت سے متعلق تازہ ترین پیش رفت سے آگاہ کیا۔

اس کے علاوہ روسی مندوب نے جمعرات کو ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں مزید کہا کہ انہوں نے سعودی عرب کےمندوب کے ساتھ خلیجی خطے میں سیکیورٹی مذاکرات کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔

سعودی عرب کے نمائندے نے گذشتہ ماہ کے اوائل میں تصدیق کی تھی کہ مملکت ویانا مذاکرات اور ملاقاتوں کے نتائج پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ فریق جامع حل تلاش کی کے ساتھ ایرانی کشیدگی کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نےمزید کہا کہ مُملکت تمام بین الاقوامی کوششوں کے لیے اپنی مسلسل حمایت کا اعادہ کرتی ہے تاکہ اس ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکا جاسکے۔

روسی مندوب نے چند روز قبل العربیہ اور الحدث کو دیے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ ویانا میں ایران کے ساتھ جاری مذاکرات میں امریکی پابندیاں ہٹانے کے معاملے پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ اب بھی سب سے بڑا اور پیچیدہ مسئلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ ایرانی مذاکراتی وفد کی سنجیدگی کے بارے میں مغربی شکوک و شبہات پر حیرت زدہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ مذاکرات آسان ہیں اور ان میں پیش رفت ہو رہی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں