یمن اور حوثی

مارب میں یمنی فوج کی پیش قدمی ، حوثیوں کے متعدد ٹھکانوں پر حملہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

یمن کے دو صوبوں مارب اور شبوہ میں لڑائی کا سلسلہ جاری ہے۔ یمنی فوج نے قبائلی افراد اور عوامی مزاحمت کاروں کی معاونت سے مارب کے کئی محاذوں پر پیش قدمی کی ہے۔

یمنی فوج نے مارب کے جنوبی محاذ پر باغی حوثی ملیشیا کے متعدد ٹھکانوں پر سرکاری فورسز کے دھاوے کے مناظر پر متشمل وڈیو کلپ جاری کیے ہیں۔

العربيہ/الحدث نیوز چینلوں کے نمائندے نے آج جمعے کے روز بتایا کہ یمنی فوج نے گذشتہ دو روز میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ فوج نے پیش قدمی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ اس دوران میں حوثی ملیشیا کو بھاری جانی اور مادی نقصان ہوا جب کہ اس کے درجنوں عناصر متعدد محاذوں سے فرار ہو گئے۔

یمن میں آئینی حکومت کے حامی عرب اتحاد نے کل جمعرات کے روز اعلان میں بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں حوثی ملیشیا کو نشانہ بنانے کے لیے مارب میں 28 اور شبوہ میں 35 کارروائیاں کی گئیں۔ مارب میں حملوں کے نتیجے میں حوثیوں کی 19 عسکری گاڑیاں تباہ اور 150 ارکان مارے گئے۔

یمنی فوج نے گذشتہ دنوں کے دوران میں مارب اور شبوہ کے صوبوں میں نمایاں پیش قدمی کو یقینی بنایا ہے۔ اس سے قبل حوثیوں کی جانب سے گنجان آباد مارب شہر کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔ اس کے نتیجے میں درجنوں شہری جاں بحق ہو گئے۔

گذشتہ برس 2021ء کے آغاز سے ہی ایران نواز حوثی ملیشیا نے مارب پر حملے تیز کر دیے۔ ملیشیا نے ڈرون طیاورں کا استعمال کیا۔ ان کارروائیوں میں سیکڑوں یمنی شہری جاں بحق اور زخمی ہوئے۔ تیل سے مالا مال صوبے مارب میں حملوں کے روکے جانے کے حوالے سے بین الاقوامی سطح پر اور اقوام متحدہ کی جانب سے مسلسل مطالبہ کیا جاتا رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں