یمن اور حوثی

ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کی سعودی عرب میں شہری ڈھانچے کونشانہ بنانے کی کوشش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

عرب اتحاد نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ یمن میں ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا نے جمعہ کی شام سعودی عرب کے جنوبی علاقے میں شہری مواصلات کے بنیادی ڈھانچے کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا ہے۔

العربیہ اور الحدث کے نامہ نگار کے مطابق حوثی ملیشیا نے تیسری مرتبہ دھماکا خیزمواد سے لدے ڈرونز سے شہری مواصلات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے۔

حوثی ملیشیا کے اس طرح کے ڈرون اور میزائل حملوں کے ردعمل میں عرب اتحاد نے گذشتہ چند روزمیں یمن کے وسطی علاقوں مآرب اور شبوہ میں فضائی حملے کیے ہیں اور ان سے حوثی ملیشیا کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچا ہے۔

عرب اتحاد نے کہا کہ اس کی افواج نے حوثیوں کے حملوں کے جواب میں ہفتہ کو علی الصباح حجہ میں ڈرونز کے چھے گوداموں اور انھیں چھوڑنے کی جگہوں پرمتعدد فضائی حملے کیے ہیں اور انھیں تباہ کردیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں