سعودی عرب میں پرائمری اور نرسری سکولوں میں طلبہ کی حاضری کا فیصلہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں تمام پرائمری اور نرسری سکولوں میں طلبہ کی حاضری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت تعلیم اور صحت عامہ اتھارٹی نے مشترکہ فیصلے کا اعلان کیا ہے۔

وزارت تعلیم نے کہا ہے کہ ’مڈل اور ہائی سکولوں کے طلبہ کی حاضری کا کامیاب تجربہ دیکھ کر فیصلہ کیا گیا ہے کہ 12 سال سے کم عمر کے بچوں کو بھی حاضری کی اجازت دی جائے‘۔

وزارت نے کہا ہے کہ ’تمام پرائمری اور نرسری سکولوں میں طلبہ کی حاضری 23 جنوری سے ہوگی‘۔ ’اس سے استثنی صرف ان بچوں کو ہے جنہیں صحت اسباب کی بنا پر اجازت ہو گی جبکہ ان کے لیے آن لائن تعلیم جاری رکھی جائے گی‘۔

’تمام ابتدائی، نرسری و کے جی مراحل کے طلبہ کی واپسی کے لیے شدہ ضوابط کے تحت ایس او پیز کی پابندی کے ساتھ سکولوں میں مناسب تیاری کی جائے گی‘۔

وزارت نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سکولوں میں حاضری کے لیے بچوں کو ذہنی طور پر تیار کریں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں