کرونا ویکسین مرکز میں بچوں کا استقبال مشہور کارٹون کرداروں نے کیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

جمہوریہ چیک کے دارالحکومت پراگ میں ہفتے کے روز کرونا ویکسین کے ایک مرکز میں آنے والے بچوں نے اپنے استقبال میں سپر مین، سنڈریلا اور کہانیوں کے دیگر معروف کرداروں کو پایا۔ اس اقدام کا مقصد ویکسین کے لیے آنے والے کم عمر بچوں کے اندر کا خوف ختم کرنا تھا۔

اگرچہ گذشتہ ماہ جمہوریہ چیک میں کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد مستحکم رہی تاہم اس کے باوجود حکومت نے ویکسین کے تناسب میں اضافہ کر دیا۔

یاد رہے کہ جمہوریہ چیک میں ویکسین دیے جانے کی شرح یورپی یونین کے دیگر ممالک سے کم ہے۔

ویکسین کے مذکورہ مرکز پر 5 سے 11 برس کے بچے آئے تو ان کا دل بہلانے کے واسطے مختلف کارٹون کردار اپنے مخصوص لباسوں میں موجود تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں