بشار اور شام

’ترک افسران 150 شامی جنگجوؤں کو فضائی دفاعی ہتھیاروں کی تربیت دے رہے ہیں‘

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اتوار کو شامی آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے نامعلوم ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ترک افواج کے افسران نے ادلب شہر کے قریب المسطومہ کیمپ میں کندھے سے فائر کیے جانے والے طیارہ شکن میزائلوں پر تکنیکی ٹریننگ دینا شروع کی ہے۔

آبزرویٹری نے کہا کہ ترک افواج شامی جنگجوؤں کو طیارہ شکن ہتھیاروں کی مکمل تربیت دینے کی تیاری کر رہی ہیں۔ موجودہ مرحلہ ان کے استعمال کے بارے میں نظریاتی اسباق فراہم کرنا ہے اور آنے والے دنوں میں اس کی عملی مشق کی جائے گی۔ترک فوج نے بہترین کار کردگی دکھانےوالے 150 شامی جنگجوؤں کے لیے ایک عملی کورس تیار کیا ہے۔

ذرائع نے مزید کہا کہ اس کے ساتھ ترک افواج نے ڈی ایسکلیشن زون میں تعینات ترک حمایت یافتہ دھڑوں کے اندر 1000 سے زائد شامی جنگجوؤں کے لیے اینٹی آرمر ہتھیاروں، توپ خانے اور بھاری مشینری کے لیے تربیتی کارروائیاں کی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں