ایک گھوڑا دو ٹرینوں کے بیچ آنے کے باوجود معجزاتی طورپر محفوظ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

ایک دل دہلا دینے والے منظر میں مصر میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ وائرل ہوا جس میں دکھایا گیا ہے کہ ایک گھوڑا ریلوے کی پٹریوں پر دو ایکسپریس ٹرینوں کے درمیان پھنس جانے کے بعد معجزانہ طور پر موت سے بچ گیا۔

ویڈیو میں ایک ٹرین کے خوف سے ریل کی پٹریوں پر تیز رفتاری سے گھوڑے کو دوڑتے ہوئے دکھایا گیا۔ مسافر اے دیکھ کر چیخ پکار کررہے ہیں۔ مخالف سمت سے آنے والی دوسری ٹرین دیکھ کر وہ اور پریشان ہوگئے۔

اسیوط گورنری سے سوہاج گورنری کی سمت آنے والی ٹرین نمبر 974 ٹرین نمبر 97 اسوان سے قاہرہ جا رہی تھی جس کے ساتھ ایک گھوڑا پٹریوں پر دوڑ رہا تھا۔ بھاگتے ہوئے وہ ایک ایسے مقام پر آیا جب دوسری سمت سے بھی ایک ٹرین آ رہی تھی تاہم وہ دوڑتا رہا اور دونوں ٹرینوں کی ٹکر سے معجزاتی طورپر محفوظ رہا۔

مصر میں چند ہفتے قبل ایک عجیب اور حیران کن واقعہ دیکھنے میں آیا جب مصر میں ایک ٹرین کنڈکٹر نے اسوان سے قاہرہ کے سفر کے دوران ایک گدھے کو بچانے کے لیے اپنا سفر روک دیا۔گدھے کو پٹری سے باندھا گیا تھا۔

مصری وزیر ٹرانسپورٹ لیفٹیننٹ جنرل کامل الوزیر نے ریلوے کے نظام کو ترقی دینے اور حادثات روکنے، ریلوے اتھارٹی کی جائیدادوں بشمول زمینوں اور سہولیات پر سے تجاوزات کو ہٹانے بے ہنگم بازاروں کو ہٹانے کے لیے مزید اقدامات کا وعدہ کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں