.

مصرکی پہلی خاتون جج کرونا کی عالمی وبا میں مبتلا رہنے کے بعد انتقال کر گئیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مصر کی پہلی خاتون جج تہانی ال جبالی اتوار کو 71 سال کی عمر میں عالمی وبا کرونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد انتقال کر گئیں۔

مصر کی عدلیہ کے اعلیٰ ترین عہدے سپریم آئینی عدالت کی سابق نائب صدر ال جبالی کرونا کا شکار ہونے کے بعد ایک اسپتال میں زیر علاج تھیں اور وہیں انہوں نے زندگی کی آخری سانسیں لیں۔

ال جبالی کی آخری رسومات اتوار کو ان کے آبائی شہر طنطہ میں ادا کی گئیں۔

مقامی ٹیلی ویژن چینلز پر نشر ہونے والے جنازے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

تہانی الجبالی کی پیدائش 1950 میں نیل ڈیلٹا صوبہ میں ہوئی ، انہوں نے منصورہ یونیورسٹی کی فیکلٹی آف لاء سے 1973 میں گریجویشن کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں