.

’طیارہ حادثہ‘پولیس کی پُھرتی سےزخمی پائلٹ موت کیسےبچا:ویڈیو دیکھیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ایک پائلٹ کو لاس اینجلس پولیس کے ایک گروپ نے ریل کی پٹریوں سے زندہ نکال لیا۔ اس کے چند ہی لمحے بعد ایک ریل گاڑی وہاں سے گذری۔

ایک ویڈیو کلپ میں پولیس کے خطرناک ریسکیو آپریشن کو دکھایا گیا ہے جس نے ایک خون آلود شخص کو ایک مسافر ٹرین کے گذرنے سے چند سیکنڈ قبل باہر نکالتے دیکھا جاسکتا ہے۔

فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق طیارہ سان فرنینڈو ویلی میں پاکیما کے وائٹ مین ہوائی اڈے سے اڑان بھرنے کے فوراً بعد اتوار کی دوپہر 2:10 بجے کے قریب گر گیا۔

ریسکیو پولیس اہلکار کی وردی سے منسلک کیمرے دیکھا جاسکتا ہے کہ طیارہ دوپہر 2:15 پر پٹریوں سے ٹکرایا۔

سی بی ایس این لاس اینجلس نے کہا کہ چار پولیس اہلکار پائلٹ کو بچاتےہوئےاسے گھسیٹ کر پلیٹ فارم تک لے گئے۔

یہ واضح نہیں تھا کہ حکام کو یہ معلوم کرنے میں کتنا وقت لگا کہ پٹریوں پر ایک طیارہ موجود ہے یا پولیس نے ریلوے اتھارٹی کو حادثے کی اطلاع کب دی تھی؟

مقامی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ پائلٹ کا علاج جاری ہے اور اس کی حالت مستحکم ہے، جب کہ ٹرین کے مسافروں میں سے کوئی بھی زخمی نہیں ہوا۔

مقبول خبریں اہم خبریں