.

شوہر کے ہاتھوں تشدد، بیوی فیس بک لائیوکے ذریعے مدد مانگنے پرمجبور

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ایک مصری خاتون کو دیکھا جا سکتا ہے جو سفاک شوہر کے تشدد سے بچنے کے لیے بھاگ کر ایک کمرے میں چھپ جاتی ہے اور موبائل سے فیس بک لائیو سروس کے ذریعے شوہر سے بچانے کے لیے مدد طلب کرتی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون شوہر کے تشدد کے ڈر سے رو رہی ہے۔

مصری خاتون کی ویڈیوپر عوام کا سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔ خاتون کی شناخت حیات عبداللہ کے نام سے کی گئی ہے۔ خاتون سوشل میڈیا پر پوسٹ کردہ ویڈیو کلپ میں اپنے شوہر سےتشدد نہ کرنے التجا کرتی ہے۔ جب کہ شوہر اس پرتشدد کرتا ہے۔ اس کے چہرے پر تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں۔

وہ اس ویڈیو میں بھی نظرآئی جو اس نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر "لائیو" پر پوسٹ کی تھی۔اسے بہت سے لوگوں نے شیئر کیا تھا۔

اس نے روتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے شوہر کے حملے سے گھر کے ایک کمرے میں چھپنے کے لیے بھاگی تھی۔اس کے ماتھے پر زخم تھے۔ شوہر نے اسے دروازہ کھولنے کو کہا مگر خاتون نےدروازہ نہیں کھولا۔

خاتون نے خود کو خاوند کے تشدد سے بچانے کے لیے فیس بک لائیو کی مدد لی اور اپنے اقارب تک پیغام پہنچانے کی کوشش کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں