مارب میں حوثیوں کے 80% ہتھیار تباہ کر دیے ہیں : یمنی فوج

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمنی فوج کے ترجمان عبدہ مجلی نے آج جمعرات کے روز اعلان میں بتایا ہے کہ توپوں اور طیاروں کے ذریعے مارب صوبے میں حوثی ملیشیا کے 80% ہتھیاروں اور عسکری ساز و سامان کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

یمنی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق مجلی نے بتایا کہ یمنی فوج اور العمالقہ بریگیڈز کے توپ خانوں نے حوثیوں کے ٹھکانوں اور ہتھیاروں کو تباہ کیا جب کہ آئینی حکومت کے حامی عرب اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے حوثیوں کے ٹھکانوں اور جتھوں کو بھرپور فضائی حملوں کا نشانہ بنایا۔ اس کے نتیجے میں ایران نواز باغیوں کو بھاری جانی و مادی نقصان پہنچا۔

دوسری جانب عرب اتحاد کے ایک اعلان کے مطابق صنعاء ہوائی اڈے سے مارب کے جنوبی محاذ کی جانب جانے والے حوثیوں کے ایک ہیلی کاپٹر کو تباہ کر دیا گیا۔ علاوہ ازیں عرب اتحاد نے مختلف محاذوں پر حوثیوں کے اسلحے کی منتقلی کا پتہ چلایا ہے۔

مارب صوبے کے جنوبی اور مغربی محاذوں پر گھمسان کی لڑائی دیکھی جا رہی ہے۔ اس میں ایک طرف یمنی فوج اور عوامی مزاحمت کار ہیں اور دوسری طرف حوثی ملیشیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں