.

مغربی کنارے میں فوجی کی غلطی سے 2 افسران ہلاک ہو گئے : اسرائیلی فوج

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اسرائیلی فوج نے ایک اعلان میں بتایا ہے کہ آج جمعرات کے روز مقبوضہ مغربی کنارے میں اس کے ایک عسکری کیمپ کے اندر فوجی اہل کار کے ہاتھوں غلطی سے دو فوجی افسران ہلاک ہو گئے۔

عسکری بیان میں واقعے کی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اسپیشل فورسز کے ایک یونٹ میں پیش آیا۔

رپورٹوں کے مطابق اسرائیلی فوجی نے فلسطینی حملہ آور سمجھ کر غلطی سے دونوں افسران پر فائرنگ کر دی۔ اس سے قبل مقتول افسران نے انتباہی ہوائی فائرنگ کی تھی۔

اسرائیلی اخبار "یروشلم پوسٹ" کے مطابق وزیر دفاع بینی گینٹز کا کہنا ہے کہ فوج غلطی سے واقع ہونے والی دو افسران کی موت کی جامع تحقیقات کر رہی ہے۔

اسرائیلی فوج کے سربراہ نے بھی آج صبح جائے حادثہ کا دورہ کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں