خاتون کے پیٹ میں 20 برس قبل رہ جانے والی قینچی نکال لی گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

بنگلہ دیش میں ایک 55 سالہ خاتون کو 20 برس بعد اس بات کا انکشاف ہوا کہ اس کے پیٹ کے اندر آپریشن میں استعمال ہونے والی قینچی موجود ہے۔ یہ قینچی 2002ء میں خاتون کے پِتّے سے پتھری نکالنے کے آپریشن کے دوران میں بھولے سے اس کے پیٹ میں ہی رہ گئی تھی۔ اس کے نتیجے میں خاتون "بچینہ خاتون" کو پیٹ کے دائمی درد کی شکایت رہتی تھی۔

بچینہ خاتون پورے عرصے میں متعدد ڈاکٹروں کے پاس گئی تاہم سب نے یہ ہی کہا کہ پیٹ کا یہ درد قدرتی ہے۔ ان دو دہائیوں میں بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والی خاتون نے درد سے چھٹکارہ پانے کے واسطے اپنی دو گائیں بھی فروخت کر دیں۔

گذشتہ ہفتے بچینہ خاتون ایک اور ڈاکٹر کے پاس گئی جس نے اس کے پیٹ کا ایکس رے کروایا۔ اس پر انکشاف ہوا کہ خاتون کے پیٹ میں غالبا ایک قینچی موجود ہے۔

بچینہ خاتون کا گذشتہ پیر کے روز مقامی ہسپتال میں آپریشن ہوا۔ اس کے ذریعے خاتون کے پیٹ سے قینچی کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

آپریشن انجام دینے والے ڈاکٹر جوہر الاسلام نے بتایا کہ ایک تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو 20 برس پہلے مریضہ کے پیٹ میں قینچی رہ جانے کی مجرمانہ غفلت کے واقعے کی تحقیقات کرے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں