سعودی عرب کےجنوبی علاقوں کونشانہ بنانے کےلیے حوثی ملیشیا کے بھیجے گئے تین ڈرونزتباہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

عرب اتحاد نے سعودی عرب کے جنوبی علاقے کو نشانہ بنانے کے لیے یمن سے بھیجے گئے تین ڈرونز کو تباہ کردیا ہے۔

عرب اتحاد نے پیر کے روز اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا نے متحدہ عرب امارات پر حملے کے دعوے کے بعد صنعاء کے ہوائی اڈے سے دھماکا خیز مواد سے لدے متعدد ڈرون داغے تھے۔

ابوظبی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ اے ڈی این او سی ٹینکروں اورابوظبی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کی توسیعی حصے میں دو جگہ آگ لگی تھی اور ابتدائی تحقیقات سے پتا چلتا ہے کہ یہ ڈرون کی وجہ سے لگی ہے۔

فوری طورپر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ صنعاء سے چھوڑے گئے ڈرون کا تعلق ابوظبی میں لگنے والی آگ سے ہے یا نہیں۔

حوثیوں نے 2015ء میں عرب اتحاد کے حصے کے طور پر یمن کی خانہ جنگی میں سعودی عرب کی مداخلت کے بعد سے اس پر مسلسل ڈرون اور بیلسٹک میزائلوں سے حملے کیے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں