سعودی ولی عہد کا الریاض میں جنوبی کوریا کے صدر کاخیرمقدم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے الریاض میں جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان کا سرکاری دورے پرآمد پر خیرمقدم کیا ہے۔

سعودی ٹیلی ویژن چینل الشرق نے خبردی ہے کہ صدر مون کے دورے کے موقع پر جنوبی کوریا کی الیکٹرانکس کمپنی ایل جی الریاض میں اپنے علاقائی ہیڈ کوارٹر کا افتتاح کرے گی۔

معززمہمان اور میزبانوں نے چہروں پر ماسک پہن رکھے تھے۔صدر مون نے کروناوائرس سے بچنے کے لیے سماجی فاصلے کے طریقے کی تعمیل میں سعودی ولی عہد سے مصافحہ نہیں کیا۔

جنوبی کوریا کے صدر کا سعودی عرب کا یہ پہلا دورہ ہے۔دنیا کے بہت سے حصوں میں کووڈ-19 کی ویکسین لگانے کی کامیاب مہم کے بعد عالمی رہنماؤں کی بڑھی تعداد دو طرفہ ملاقاتوں اور بیرون ملک دوروں کا دوبارہ آغاز کررہی ہے۔

صدر مون نے سعودی عرب آمد سے قبل پیرکوابوظبی کا دورہ کیا تھا۔انھوں نے اماراتی دارالحکومت میں کاروباری اور مذہبی رہنماؤں سے ملاقات کی تھی۔وہ اپنے غیرملکی دورے کے اگلے مرحلے میں مصر جائیں گے۔

غیرملکی تیل اور گیس پر انحصار کرنے والا جنوبی کوریا اپنی توانائی پر مبنی معیشت کو بجلی مہیاکرنے کے لیے خلیج فارس سے فوسل ایندھن درآمد کرتا ہے۔اس کی کاروں سے لے کر پیٹروکیمیکلز تک مینوفیکچرنگ صنعتوں کا انحصاراسی ایندھن پر ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں