الدائر گورنری میں نویں سعودی خولانی کافی فیسٹیول کا آغاز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کے جنوب میں جازان کے علاقے میں الدایر بنی مالک گورنری اگلے ہفتے نویں سعودی خولانی کافی فیسٹیول کی سرگرمیاں شروع کر رہی ہے۔ مختلف کمیٹیاں اس میلے کو کامیاب بنانے اور اپنے مقاصد کے حصول کے لیے اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

الدایر کے گورنر فیسٹیول کے جنرل نگران نایف بن لبدہ نے کہا کہ اس سال کے کافی میلے کا ایڈیشن مختلف ہوگا۔ خاص طور پر یہ میلہ اس لیے بھی اہم ہے کیونکہ یہ سعودی عرب کے کافی کا سال قرار دیا جا رہا ہے۔ سعودی وزارت ثقافت نے رواں سال کو سعودی عرب میں کافی کا سال قرار دیا ہے۔

الخولانی میں کافی کا کھیت
الخولانی میں کافی کا کھیت

انہوں نے مختلف واقعات اور سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس میں ورثہ، کھیلوں اور لوک پروگراموں کے درمیان 50 سے زیادہ روزانہ کی سرگرمیاں شامل ہوں گی۔ میلے میں کافی کے کاشت کاروں، سرمایہ کاروں اور سرکاری اداروں کے اہلکاروں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔

نویں سعودی الخولانی کافی فیسٹیول کے سربراہ ڈاکٹر مفرح بن مسعود المالکی نے کہا کہ اس فیسٹیول میں کسانوں کی سعودی الخولانی کافی کی فصل کی نمائش کی جائے گی۔اس میلے میں سیاحت کے لیے ایک خصوصی گوشہ ہو گا۔ میلے میں قومی ثقافتی ورثے کی شناخت کے علاوہ کہ یہ میلہ کافی پروڈکشن خاندانوں کے لیے ایک بازار کا بھی انعقاد کرے گا۔ نیز میلے کے اندر تربیتی کورسز پیش کیے جائیں گے۔

الخولانی کی مشہور کافی
الخولانی کی مشہور کافی

المالکی نے کہا کہ اس سال اس میلے کو وزارت ماحولیات، پانی وزراعت، وزارت ثقافت، آرامکو وسابک، ماؤنٹین ڈیولپمنٹ اینڈ ری کنسٹرکشن اتھارٹی اور متعدد کمپنیوں اور انجمنوں کی مدد حاصل ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں