متحدہ عرب امارات کے البرکہ جوہری پلانٹ کا یونٹ 2 آیندہ مہینوں میں کام شروع کردے گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

الامارات کی جوہری توانائی کارپوریشن (ای این ای سی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او) نے بدھ کے روزبتایا ہے کہ البرکہ نیوکلیئرپاورپلانٹ کا دوسرا یونٹ آیندہ مہینوں میں اپنی پیداواری سرگرمیاں شروع کردے گا۔

محمد الحمادی نے ابوظبی میں پائیدارفنانس کانفرنس میں بتایا کہ پلانٹ کے منصوبہ بند چار ری ایکٹروں کا تیسرا یونٹ 2022ء کے آخرمیں کام شروع کر دے گا۔

البرکہ پلانٹ کا پہلا یونٹ اگست 2020ء میں قومی پاور گرڈ سے منسلک ہوگیا تھا اور ستمبر 2021ء میں اس کے دوسرے یونٹ نے کام شروع کردیا تھا۔
البرکہ کے تکمیل کے بعد چارری ایکٹر ہوں گے اور مکمل ہونے کے بعد یہ چاروں بجلی کی پیداوار شروع کردیں گے۔ان کی پیداوار کی کل گنجائش 5600 میگاواٹ ہوگی اور یہ متحدہ عرب امارات کی زیادہ طلب کے قریباً 25 فی صد کے مساوی ہے۔

حمادی نے گذشتہ ہفتے کہا تھا کہ ای این ای سی 2025ء تک ابوظبی کی 85 فی صد تک صاف بجلی پیدا کرے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں