یمن اور حوثی

یمن میں عرب اتحاد کے فضائی حملوں میں 90 حوثی ’دہشت گرد‘ہلاک، 11 گاڑیاں تباہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن کے شمالی صوبہ مآرب میں ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کے خلاف عرب اتحاد نےفضائی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں اور گذشتہ 24 گھنٹے میں 90 سے زیادہ ’’حوثی دہشت گرد‘‘ہلاک اور ان کی 11 فوجی گاڑیاں تباہ ہوگئی ہیں۔

عرب اتحاد نے مآرب میں حوثیوں کے خلاف 19 اہدافی حملے کیے ہیں۔اس نے یہ کارروائی ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں نے متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی پر ڈرون حملے کے دو روز بعد کی ہے۔

حوثیوں نے ستمبر2021 سے مآرب کے صوبائی دارالحکومت پر قبضے کی کوششیں تیزکردی ہیں اور وہ یمنی فوج اور شہریوں کو بھی اپنے حملوں میں نشانہ بنا رہے ہیں۔مآرب یمن کی قانونی حکومت کی عمل داری میں ملک کے شمال میں واحد صوبہ ہے۔

حوثی ملیشیا نے اس کے علاوہ دھماکا خیزمواد سے لدے ڈرونزاور بیلسٹک میزائلوں سے سعودی عرب میں شہری علاقوں اور توانائی کی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

عرب اتحاد ان کارروائیوں کے ردعمل میں یمن میں حوثیوں کے جائزفوجی اہداف پر حملے کر رہا ہے اور شہریوں کو خبردار کررہا ہے کہ وہ پہلے سے نشانہ بنائے گئے مقامات کے قریب جائیں اور نہ وہاں اکٹھے ہوں۔اتحاد نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ حوثیوں کے خلاف یہ کارروائیاں بین الاقوامی انسانی قوانین کے مطابق جاری رکھی جائیں گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں