دبئی : دنیا کے سب سے بڑے سیاہ ہیرے کی نمائش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

دبئی میں Sotheby's Dubai آکشن ہاؤس نے دنیا کے سب سے بڑے سیاہ ہیروں میں سے ایک ہیرے کی خصوصی نمائش کا اہتمام کیا ہے۔ ہیرے کا نام Enigma ہے اور اسے نمائش کے لیے دبئی ڈائمنڈ ایکسچینج میں پیش کیا جائے گا۔

اس غیر معمولی ہیرے کا وزن 555.55 قیراط ہے اور یہ 55 ساحرانہ رُخوں کا حامل ہے۔ کسی بھی نیلامی میں پیش کیا جانے والا یہ اپنی نوعیت کا سب سے بڑا ہیرا ہو گا۔ اسے عالمی سطح پر نمائش کے لیے متعدد ملکوں میں پیش کیا جائے گا۔ یہ سفر دبئی سے شروع ہو گا اور لوس اینجلس سے ہو کر لندن میں اختتام کو پہنچے گا۔ اس کے بعد رواں سال فروری میں ہیرے کو برقی نیلامی میں فروخت کے واسطے پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ تحقیقی اداروں کی رپورٹوں کے مطابق Enigma دنیا بھر میں قدرتی سیاہ رنگ والا سب سے بڑا ہیرا شمار ہوتا ہے۔ سال 2006ء میں اس کا نام گینز ورلڈ ریکارڈز بک میں شامل کر لیا گیا۔

نمائش کا انعقاد کرنے والے آکشن ہاؤس نے توقع ظاہر کی ہے کہ یہ سیاہ ہیرا کم از کم پچاس لاکھ برطانوی پاؤنڈ (68 لاکھ ڈالر) میں فروخت ہو گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں