سعودی عرب:’بوتیک گروپ‘ تاریخی محلّات کولگژری بوتیک ہوٹلوں میں تبدیل کرے گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے تاریخی محلّات کو لگژری بوتیک ہوٹلوں میں تبدیل کرنے کے لیےایک نئے’بوتیک گروپ‘ کا افتتاح کیا ہے۔

سعودی عرب کے سرکاری سرمایہ کاری فنڈ (پی آئی ایف) نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’بوتیک گروپ مہمان نوازی کا ایک نیا برانڈ ہے۔یہ سعودی عرب میں مشہورتاریخی اورثقافتی محلّات کو غیرمعمولی پُرتعیّش بوتیک ہوٹلوں میں تبدیل کرے گا۔یہ سعودی عرب کے متحرک ورثے اور ثقافت کوبحال کرے گا تاکہ مہمان نوازی کے نئے اور منفرد تجربے کا موقع پیدا کیا جاسکے‘‘۔

پی آئی ایف کے گورنریاسرالرمیان نے کہا کہ’’عزت مآب ولی عہد کے ہاتھوں بوتیک گروپ کا افتتاح سعودی عرب میں امیدافزا شعبوں کی صلاحیتوں کونکھارنے کے لیے سرمایہ کاری فنڈ کے مینڈیٹ کی نشاندہی کرتا ہے جومتنوع معیشت کو آگے بڑھانے اورتیل کے علاوہ جی ڈی پی کی نمو میں حصہ ڈالنے میں مدد دے سکتے ہیں‘‘۔

انھوں نے مزید کہا کہ یہ گروپ مملکت کی پہلے سے ہی منفرد سیاحتی پیش کشوں میں اضافہ کرے گا۔سعودی عرب کی ایک سرکردہ علاقائی اور بین الاقوامی سیاحتی اور ثقافتی منزل کے طور پر پوزیشن کو مستحکم کرے گا اور سعودی وژن 2030 میں اپنا حصہ ڈالے گا۔

منصوبے کے پہلے مرحلے میں تین محلّات جدہ میں واقع الحمرا محل، الریاض میں طویق محل اورقصراحمر(ریڈ پیلس) کی ترقی پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

الحمرا محل مبیّنہ طورپر77 چابیاں پیش کرے گا۔ان میں جدہ میں 33 لگژری پیلس سوئٹس اور 44 لگژری ولا شامل ہیں۔ طویق محل کی 96 چابیاں ہوں گی۔ ان میں 40 لگژری پیلس سوئٹس اور 56 لگژری ولا ہوں گے۔قصرِاحمر71 چابیاں پیش کرے گا۔ان میں 46 لگژری سوئٹس اور مہمانوں کے 25 لگژری کمرے شامل ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں