سعودی ولی عہد سے روسی ایلچی کی ملاقات؛شام کی صورت حال پر تبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے شام کے لیے روس کے خصوصی ایلچی الیگزینڈر لافرنتیف نے جمعرات کو ملاقات کی ہے اور ان سے جنگ زدہ ملک کی تازہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی (ایس پی اے) کی اطلاع کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان اور روسی ایلچی نے شام میں ہونے والی تازہ پیش رفت کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا ہے۔

روسی ایلچی نے نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کو روسی صدر ولادی میرپوتین کی طرف سے نیک خواہشات پر مبنی پیغام پہنچایا جبکہ سعودی ولی عہد نے جواب میں صدرپوتین کو نیک تہنیتی پیغام بھیجا ہے۔

ملاقات میں سعودی وزیرمملکت، کابینہ کے رکن اور قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹرمساعد بن محمد العیبان اور چیف آف جنرل انٹیلی جنس خالد بن علی الحمیدان موجود تھے۔

ایس پی اے کے مطابق روس کی جانب سے وزیرخارجہ کے ایلچی اورمشرق اوسط اور شمالی افریقا کے امور کے ڈائریکٹر سفیرالیگزینڈر کنشک بھی ملاقات میں شریک تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں