شاہ سلمان تحفظ جنگی حیات پارک میں 65 ریم ہرنوں کی واپسی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

شاہ سلمان بن عبدالعزیز رائل ریزرو ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے جنگلی حیات کی متنوع ترقی میں تعاون، انضمام اور ماحولیاتی توازن کو بحال کرنے کے لیے الخنفہ نیچر ریزرو میں وائلڈ لائف ڈویلپمنٹ اینڈ انوائرمنٹل سکیورٹی سینٹر کے تعاون سے 65 الریم ہرنوں کو واپس کیا ہے۔

مخصوص پارک میں ایک سے زیادہ مہم چلائی گئیں۔ ریزرو قومی پارکوں میں جاندروں کی بحالی کے قومی پروگرام کا حصہ ہیں۔ ہرنوں کی واپسی کے موقعے پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز رائل کے ’سی ای او‘ عبداللہ بن احمد العامر اور ریزرو ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔

سعودی پریس ایجنسی "ایس پی اے" کے مطابق مہم کا مقصد خطرے سے دوچار جانوروں کو دوبارہ آباد کرنا، ان کے ماحول میں ان کے کردار کی بحالی، خود تولید اور ماحول کے توازن اور پائیداری میں کردار ادا کرنا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز رائل ریزرو میں جانوروں کی رہائی کا اقدام اپنی نوعیت کا دوسرا اقدام ہے۔ سال 2021 کےکے دوران الریم نسل کے 100 ہرنوں کو واپس کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں