کرونا وائرس

والنیوا کی کووِڈ-19 ویکسین ابتدائی لیب ٹیسٹ میں اومیکرون کے خلاف کارآمد ثابت!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

فرانس کی دواساز کمپنی والنیوا ایس ای نے کہا ہے کہ اس کی کووِڈ-19 ویکسین کی تیسری خوراک نے لیبیارٹری کے ابتدائی مطالعات میں اومیکرون کو بے اثرکردیا ہے۔ان نتائج نے اس ویکسین کے امکانات کو روشن کردیا ہے اوراب فرانسیسی کمپنی اس کی منظوری کی خواہاں ہے۔

کمپنی نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ لیب میں 30 شرکاء پر ویکسین کی جانچ کی گئی ہے۔ان کے خون کے ٹیسٹ سے پتا چلا ہے کہ 26 نے بوسٹرشاٹ (تیسری خوراک)کے بعد اومیکرون کو بے اثر کردیا۔تمام 30 نے ڈیلٹا شکل کے خلاف قوت مدافعت کو پیدا کیا ہے۔

والنیوا نے کہا کہ اصل تناؤ کے مقابلے میں بے اثری کی شرح ڈیلٹا کے لیے 2.7 گنا کم اور اومیکرون کی 16.7 گنا کم تھی۔

کمپنی کے کلینکی جانچ کے یہ نتائج ایک خوش آیند پیش رفت ہیں۔ایک قومی ٹرائل میں سات ویکسینوں کو بوسٹرز کے طورپر آزمایا گیا ہے لیکن انھوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔والنیوا کو اس سہ ماہی میں یورپ اور برطانیہ میں ریگولیٹرز سے منظوری ملنے کی توقع ہے۔ کمپنی کو پہلے ہی یورپی یونین کو چھے کروڑ تک خوراکیں مہیا کرنے کا آرڈرمل چکا ہے۔

اس سے قبل برطانیہ نے کمپنی کے ساتھ 1.4 ارب یورو (1.6 ارب ڈالر) تک کا معاہدہ گذشتہ سال اس وقت منسوخ کر دیا تھا جب برطانوی حکومت نے کہا تھا کہ کمپنی نے اپنے سپلائی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔

اس نئی پیش رفت کے بعد جمعرات کو والنیوا کمپنی کے حصص کی قیمتوں میں 30 فی صد تک اضافہ ہواہے اور پیرس میں 20 فی صد اضافے کے ساتھ اس کے حصص کا کاروبار 16.54 یورو پر بند ہوا۔

والنیوا کے چیف میڈیکل آفیسر ژاں کارلوس جرامیلو نے ایک بیان میں کہا کہ’’ یہ نتائج اس وقت کرونا وائرس کی تشویش کا سبب مختلف شکلوں سے نمٹنے کی صلاحیت کو ظاہرکرتے ہیں۔ہم اس بات میں یقین رکھتے ہیں کہ وی ایل اے 2001 کووِڈ-19 کے خلاف جنگ کا ایک اہم جزو ہوسکتا ہے‘‘۔

والنیوا شاٹ وائرس کی ایک غیرفعال شکل کو مدافعتی ردعمل کو متحرک کرنے کے لیے استعمال کرتا ہے۔کووِڈ کی یہ واحد ویکسین ہے جو امریکا اور یورپ میں جدید آزمائشوں تک پہنچنے کے لیے اس آزمودہ اور درست ٹیکنالوجی کا استعمال کرتی ہے۔

اضافی خوراک کا ڈیٹا ان رضاکاروں سے لیا گیا ہے جنھوں نے ویکسین کے ابتدائی مرحلے کی جانچ میں حصہ لیا تھا۔ ان کے خون کا اومیکرون اور ڈیلٹا کے خلاف تیسری خوراک کے دو سے چار ہفتے کے بعد اور ویکسین کی دوسری خوراک کے سات یا آٹھ ماہ کے بعد ٹیسٹ کیا گیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں