سال 2022ء حکمت عملیوں کو حقیقت میں بدلنے کا سال ہے: سربراہ نیوم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

’نیوم‘ کے چیف ایگزیکٹو نظمی النصر نے کہا ہے کہ یہ شہر سعودی عرب میں صاف توانائی کے شعبے میں تبدیلی کی قیادت کر رہا ہے۔ اس کا آغاز صفر سے ہو رہا ہے اور یہ سال حکمت عملیوں کو حقیقت میں بدلنے کا سال ہے۔

العربیہ سے بات کرتے ہوئےانہوں نے مزید کہا کہ ’نیوم‘ صاف اور قابل تجدید توانائی کے شعبے میں قائدانہ کردار ادا کرے گا۔ اور مملکت میں وزارت توانائی اور توانائی کے نظام کے تعاون سے گرین ہائیڈروجن کی قیادت کرے گا۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ ہدف تک پہنچنے کے لیے نیوم 2030 کے قیام کے لیے وقت کے خلاف ایک دوڑ ہے۔

النصرنےیہ بات گذشتہ روز سعودی وزارت توانائی کی جانب سے ہائیڈروجن سے چلنے والی گاڑیوں کے استعمال کے لیے حکومتی اداروں کے ساتھ مفاہمت کی 8 یادداشتوں پر دستخط کرنے کے موقع پرکی

رائل کمیشن برائے جبیل اور ینبع نے بتایا کہ سعودی وزیر توانائی اور رائل کمیشن برائے جوبیل کے چیئرمین اور ینبع نے اتھارٹی کے شہروں میں ٹرانسپورٹیشن سیکٹر میں ہائیڈروجن ایپلی کیشنز کے پائلٹ پراجیکٹس پر عمل درآمد میں تعاون کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے۔ یہ پیش رفت سرکلر کاربن اکانومی پہل کے فریم ورک کا حصہ ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں