کرونا وائرس

سعودی عرب میں کووِڈ-19 کے یومیہ کیسوں میں معمولی اضافہ ؛4838 کی تشخیص

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب میں کووِڈ-19 کے نئے یومیہ کیسوں کی تعداد میں گذشتہ ہفتے کے مقابلے میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور وزارتِ صحت نے پیر کو گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران میں 4838 نئے کیسوں کی تشخیص کی اطلاع دی ہے۔

کووڈ-19 کا شکاردو افراد وفات پاگئے ہیں جس کے بعد 24 جنوری تک سعودی عرب میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 8922 ہوگئی ہے۔

دریں اثناء کرونا وائرس کا شکار 6296 افراد صحت یاب ہو گئے ہیں اوراب شفایاب ہونے والے کیسوں کی مجموعی تعداد 606130 ہو گئی ہے۔سعودی عرب میں وَبا پھیلنے کے بعد سے مجموعی طورپر 657,192 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

سعودی وزارت صحت نے اتوارکے روز4535 کیسوں کی تشخیص کی اطلاع دی تھی۔سعودی عرب میں رواں ماہ کے اوائل میں 24 گھنٹے میں تشخیص شدہ کیسوں کی تعداد 6000 تک پہنچ گئی تھی لیکن اس کے بعد سے یومیہ انفیکشن میں کمی دیکھی گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں