سعودی عرب میں کھارے پانی کو صاف کرنے کے سب سے بڑے تیرتے پلانٹ کا افتتاح

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

سعودی عرب نے مملکت کے مغربی ساحل پر الشقیق بندرگاہ کے قریب پانی کو صاف کرنے کےپہلے تیرتے دنیا کے سب سے بڑے پلانٹ کا افتتاح کردیا ہے۔ یہ اپنی نوعیت کا دنیا کا سب سے بڑا پلانٹ ہے جس میں سمندری پانی کو صاف کر کے اسے پینے اور زراعت کے قابل بنایا جا رہا ہے۔ یہ پلانٹ سعودی عرب کی وزارت ماحولیات، پانی اور زراعت کے منصوبوں کا حصہ ہے جس کا مقصد پانی کی فراہمی اور سعودی عرب کے تمام خطوں میں پانی کی رسائی میں مدد کرنا ہے۔

نئے منصوبے کا افتتاح جازان ریجن کے گورنر شہزادہ محمد بن ناصر نے کیا۔ اس موقعے پر وزیر ماحولیات، پانی اور زراعت انجینیر عبدالرحمٰن الفضلی اور نمکین پانی کو میٹھے پانی میں بدلنے کے ادارے کے گورنر عبداللہ العبدالکریم اور دیگر اعلیٰ عہدیدار موجود تھے۔ یہ منصوبہ سعودی عرب میں، کنورژن کارپوریشن، سیلین واٹر کنورژن کارپوریشن (SWCC) کے درمیان تعاون کے فریم ورک کا حصہ ہے جو دنیا میں ڈی سیلینیشن انڈسٹری کی بڑی کمپنی ہے۔ یہ کمپنی لاجسٹکس اور ٹرانسپورٹیشن کے شعبے میں عالمی بحری لیڈنگ کمپنی کے تعاون کے تحت کام کرے گی۔

یہ کمپنی کارپوریشن کے لیے تیرتے ہوئے واٹر ڈی سیلینیشن پلانٹس تیار کرتی ہے اور اس کی مکمل قومی کیڈرز کی تکنیکی ٹیم کی نگرانی میں یہ پلانٹس بہترین مقامی اور بین الاقوامی معیارات اور ضوابط کو اپناتے ہوئے اعلیٰ سطح پر صاف پانی کے تسلسل کو یقینی بنانے میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔ اس پلانٹ سے روزانہ50,000 کیوبک میٹر پانی فراہم کیا جائے گا۔

ڈیڑھ لاکھ کیوبک میٹر

یہ پلانٹ "ڈی سیلینیشن" اور "بحری" پروجیکٹ کو سپورٹ کرے گا، جو تیرتے ڈی سیلینیشن پلانٹس کی تعمیر پر مبنی ہے۔ ان میں سے تین (ڈی سیلینیشن) پلانٹ کا کل پیداواری حجم ڈیڑھ لاکھ کیوبک میٹر یومیہ ہے۔

اس موقعے پر نمکین پانی کی تبدیلی کارپوریشن کے گورنر انجینیر عبداللہ العبدالکریم نے کہا کہ ہم خادم الحرمین الشریفین اور ولی عہد کی لامحدود حمایت کے مطابق کام کر رہے ہیں۔ صاف پانی کی فراہمی ایک اہم کام ہے اور ہم حکومت کی ہدایت کے مطابق اس کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صاف پانی کی فراہمی کے ذریعے پائیدار ترقی میں مدد ملے گی۔ ہم قومی آبی حکمت عملی کے تحت اور مسلسل محنت کے نتیجے میں آج کامیابی حاصل کرنے پر خوش ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں