11 گھنٹے کی پرواز میں ہوائی جہاز کے پہیوں میں چھپا شخص کیسے محفوظ رہا؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

ایمسٹرڈیم میں ڈچ پولیس نے جنوبی افریقہ سے آنے والے کارگو طیارے کے اگلے پہیوں میں چھپے ایک مسافر کو تلاش کیا۔

ڈچ پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ گوئٹے مالا سے میامی جانے والی امریکن ایئر لائنز 737 کے پہیوں میں چھپ گیا تھا۔

رائل ڈچ ملٹری پولیس کے ترجمان یوآن ہیلمنڈز کے مطابق نامعلوم شخص کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ جوہانسبرگ سے روانہ ہونے سے پہلے طیارے کے پہیے میں گھس گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ وہ شخص ہوائی جہاز کے پہیوں میں گھسنے کے باوجود زندہ پایا گیا۔ اسے اسپتال لے جایاگیا ہے جہاں اس کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

ہیلمنڈز نے نشاندہی کی کہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ حیرت انگیز ہے کہ وہ شخص ابھی تک زندہ ہے۔

جوہانسبرگ اور ایمسٹرڈیم کے درمیان پرواز کا اوسط وقت تقریباً 11 گھنٹے ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق نیدرلینڈز کے لیے پروازوں میں ایسے واقعات شاذ و نادر ہی ہوتے ہیں۔ اس سے قبل ایک پرواز میں کینیا اور نائجیریا کے باشندے جہازوں کے پہیوں کے ساتھ لٹک کر ایک سے دوسرے مقامات تک چلے گئے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں