سعودی ولی عہد کی تھائی وزیراعظم سے دوطرفہ اقتصادی اورتجارتی تعلقات کےفروغ پربات چیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے منگل کے روزالریاض میں تھائی لینڈ کے وزیراعظم پریوت چن اوچا سے ملاقات کی ہے اور ان سے دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے فروغ سے متعلق امورپر تبادلہ خیال کیا ہے۔

سعودی ولی عہد نے ایک عظیم الشان تقریب میں تھائی رہ نما کا خیرمقدم کیا۔اس سے پہلے الریاض ریجن کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمٰن بن عبدالعزیز نے دیگر ریاستی عہدے داروں کے ساتھ شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پرتھائی وفد کا استقبال کیا۔

شہزادہ محمد بن سلمان اورتھائی وزیراعظم نے دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات سے متعلق مختلف امور اور سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

 سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان  تھائی وزیراعظم  پریوت چن اوچا کا استقبال کررہے ہیں۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان تھائی وزیراعظم پریوت چن اوچا کا استقبال کررہے ہیں۔

تھائی لینڈ کی وزارت خارجہ نے کہا کہ یہ دو روزہ دورہ سعودی عرب کی دعوت پر کیا جارہا ہے اور یہ دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور مضبوط بنانے کے لیے 30 سال سے زیادہ عرصے میں حکومتی سطح پرسعودی عرب کا پہلا دورہ ہے۔

یادرہے کہ سعودی عرب نے تھائی لینڈ کے ساتھ چوری کے ایک واقعے پر اپنے سفارتی تعلقات کا درجہ پست کردیا تھا۔30 سال سے زیادہ عرصہ قبل یہ واقعہ بلیوڈائمنڈ چوری کے نام سے مشہور ہوا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں