یوگنڈا : ہاتھی کے حملے میں سعودی سیاح ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

افریقا کے ملک یوگنڈا میں ایک ہاتھی نے حملہ کر کے سعودی سیاح کو موت کی نیند سلا دیا۔ یہ واقعہ ملک کے شمال مغرب میں واقعMurchison Falls National Park میں پیش آیا۔ مذکورہ سعودی سیاح ایمن سید الشاہانی اپنے تین دوستوں کے ہمراہ دیگر سیاحوں کے ساتھ سفاری ٹور کی وین میں سوار تھا۔ راستے میں ایک مقام پر چند منٹ آرام کے لیے گاڑی کو روکا گیا تو ایمن اور اس کے تینوں دوست وہاں نیچے اتر گئے۔

مذکورہ پارک کے نگراںEdson Nuwamanya کے مطابق ایمن کو اس مقام پر ایک ہاتھی اور اس کے ساتھ ایک اور شیر خوار ہاتھی نظر آیا۔ ایمن ان کی تصویر لینے کے لیے اپنے دوستوں سے دور چلا گیا اور اسی لمحے ہاتھی نے ایمن پر حملہ کر کے اس کی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔

نگراں نے مزید بتایا کہ یہ بات لوگوں کے علم میں ہونی چاہیے کہ ہاتھی اور دیگر جانور جب اپنے بچوں کے ساتھ ہوتے ہیں تو وہ بہت زیادہ حساس ہو جاتے ہیں۔ وہ اسی صورت حملہ کرتے ہیں جب انہیں اپنے اور اپنے بچوں کے لیے کوئی خطرہ محسوس ہوتا ہے۔ ایسے موقع پر ہاتھی کی رفتار 40 کلو میٹر فی گھنٹہ تک پہنچ جاتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں