ترکی اور عرب ممالک کے بیچ قربت ، الاخوان کے میڈیا پلیٹ فارموں میں بوکھلاہٹ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ایک طرف ترکی کی جانب سے عرب ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہتر بنانے کی مہم جاری ہے تو دوسری طرف ترکی میں مقیم الاخوان المسلمین تنظیم اور ان کے میڈیا پلیٹ فارموں کو بحرانی صورت حال کا سامنا ہے۔ ان میں سے بعض چینل تو ترکی سے کوچ بھی کر چکے ہیں۔

مبصرین کے نزدیک بیرون ملک الاخوان کا میڈیا افراتفری اور انقسام سے دوچار ہے۔ یہ صورت حال ترکی کی جانب سے الاخوان کی میڈیا شخصیات کے پروگراموں کو روکے جانے اور تنظیم سے متعلق چینلوں پر شرائط عائد کیے جانے کے بعد پیدا ہوئی ہے۔

الاخوان کے ساتھ وابستہ میڈیا مراکز اور ٹی وی چینل مثلا "وطن" اور "مكملين" وغیرہ ،،، ترک عرب قربت سامنے آنے کے بعد ترکی سے کوچ کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

اگرچہ برطانیہ میں الاخوان کے میڈیا پلیٹ فارموں کی کثرت ہے تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ آیا ترکی سے کوچ کرنے والی میڈیا شخصیات کے لیے نئے چینل کھولے جائیں گے یا پھر وہ یوٹیوب اور سوشل میڈیا پر نمودار ہونے پر اکتفا کریں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں