ریاض: امریکی سپر اسٹار جان ٹریولٹا کا سعودی نوجوانوں کے لیے پیغام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

معروف امریکی اداکار اور گلوکار جان ٹریولٹا نے سعودی نوجوانوں کے نام ایک پیغام دیا ہے۔ یہ پیغام جمعرات کی شام "ریاض سیزن" کی سرگرمیوں کے ضمن میں Joy Awards کی تقریب میں جان کے مختصر خطاب کے دوران سامنے آیا۔ تقریب میں سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ اور مشیر ترکی آل الشیخ نے امریکی اداکار کو "لائف ٹائم ایچیومنٹ ایوارڈ" سے نوازا۔

نوجوانوں کے پسندیدہ اداکار اور عالمی ستارے نے اسٹیج پر کھڑے ہو کر کہا کہ "آپ لوگ خواب دیکھنا جاری رکھیں ،،، زیادہ سے زیادہ خواب دیکھا کریں ،،، اس لیے کہ میں یہ دیکھ رہا ہوں کہ آپ کے خواب حقیقت کا روپ دھار سکتے ہیں"۔

اس موقع پر تقریب میں شریک حاضرین نے بھرپور تالیاں بجائیں۔

جان نے ریاض میں Joy Awards میں اپنی شرکت پر مسرت کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ دوسری مرتبہ ریاض کا دورہ کر رہے ہیں۔ اس سے پہلے 4 سال قبل انہوں نے مملکت کا دورہ کیا تھا۔

ان ایوارڈز کی تقریب کے تمام انتظامات MBC گروپ کی جانب سے کیے گئے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں